ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں آگ بے قابو، کئی میل رقبہ لپیٹ میں لے لیا

ہری پور (پاکستان امیج) ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، میلوں تک رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق ہری پور کے علاقے سریکوٹ، بگنیاں، گدوالیاں اور تناول کے پہاڑوں پر آتشزدگی نے کئی میلوں تک کے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا ہے، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ہری پور کے علاقے گدوالیاں سریکوٹ کے پہاڑوں پر آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے ، تحصیل غازی خان پور اور تناول کے بیشتر جنگلات بھی آگ کی زد میں ہیں ۔
پہاڑی جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ضلع ہری پور میں گرمی اور آلودگی میں اضافہ ہوریا ہے، ہری پور کے متعدد علاقوں میں لگی آگ کو تین دن ہوگیے ہیں، تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *