ہری پور میں لیگی امیدوار کی فتح نے جعلی تبدیلی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ، عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ضمنی الیکشن جیتنے والے لیگی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر عوام نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور میں لیگی امیدوار بابر نواز کی فتح نے جعلی تبدیلی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے ،چور چور کی گردان کرنے والوں کا مقدر اب دھاندلی دھاندلی کا ورد رہ گیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام حلقوں سے لیگی امیدواروں کی بڑی لیڈ نے ثابت کیا کہ لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ووٹ ملا ہے مفت ادویات، گھروں میں انسولین پہنچنے، ہیلتھ کلینک،فیلڈ ہسپتال، بی ایچ یو کی حالت بہتر کرنے پر، فری ٹریکٹر،فری سپر سیڈر،ٹیوب ویل سولرائزیشن اور کسان کارڈ کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ ملا ہے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں 1 لاکھ 20 ہزار گھروں ، نواز شریف کینسر اسپتال ،نوازشریف کاڈیالوجی اسپتال کو ،اسکالرشپ ، الیکٹرک بائیکس، الیکٹرک بسوں ، مریم نواز کے وژن اور کارکردگی کو ، یہ مریم نواز کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کے اثرات ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *