ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزان خان کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہو گئیں؟

ممبئی(پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزان خان گزشتہ روز 48برس کی ہو گئیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہریتک روشن سے طلاق کے بعد سوزان خان 32سالہ اداکار ارسلان گونی کے ساتھ تعلق میں ہیں، جو اس سالگرہ پر سوزان کی خوشی میں شریک نہ ہو سکے اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اسے سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر کمنٹس میں ہریتک روشن بھی ان کی خوشی میں شامل ہو گئے۔
ارسلان گونی نے اپنی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے سوزان کے ساتھ گزارے گئے وقت کے کئی ویڈیو کلپ یکجا کیے گئے تھے۔ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں ارسلان نے لکھا کہ ”بہت بہت سالگرہ مبارک۔ سب سے پہلے میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ میں اس وقت تمہارے پاس نہیں ہوں لیکن ان مناظر کو دیکھ کر میں خود کو تمہارے پاس محسوس کر رہا ہوں۔ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ دنیا بھر کی خوشیاں تمہیں مل جائیں۔ “

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *