ہانیہ عامر کے ساڑھی میں جلوے، مداحوں کے دلوں پر بجلی گر گئی

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی۔اداکارہ نے اپنی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور فورا ہی انہیں خوبصورتی اور پسندیدگی کا سرٹیفکیٹ دےدیا۔

ہانیہ عامر نے کریم کلر کی ساڑھی اور خوبصورت شال کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے تعریف کے انبار لگا دیے۔کسی نے ان کے میک اپ کی تو کسی نے ان کے لباس کی خوب تعریف کی۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی دلکش تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *