کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ ہانیہ عامر کی شاہ رخ خان کے سٹائل میں ڈانس کرنے کی ویڈیو نے دھوم مچادی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر کو شاہ رخ خان کے گانے زندہ بندہ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے مذکورہ ویڈیو کلپ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیا تھا جس کے بعد وہ وائرل ہوگیا اور متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اسے شیئر کیا گیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی کار میں شاہ رخ خان کے سٹائل کی ڈانس ویڈیو پر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شہرت کی بوکھی قرار دیا۔کئی صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پاگل بھی قرار دیا اور لکھا کہ یہ اپنی ہر چیز سوشل میڈیا پر شیئر کردیتی ہیں۔
ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان کے جس گانے کے سٹائل پر ڈانس کیا، وہ بہت وائرل ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے شائقین نے اسی گانے کے سٹائل پر اپنی ڈانس ویڈیوز کو شیئر کیا تھا۔
Pakistan Image