ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ایک بار پھر شرکت، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ایک بار پھر شرکت خبروں کی زینت بن گئی۔

حال ہی میں کراچی میں عاصم اظہر اور لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین کے کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

کانسرٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، تاہم اس دوران اداکارہ ہانیہ کی شرکت توجہ کا مرکز بن گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔

کانسرٹ میں اداکارہ کو سکیورٹی کے ساتھ آتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہیں اسٹیج کے قریب بھی کھڑے دیکھا گیا۔

اس وائرل ویڈیو کے بعد دونوں اسٹارز کے تعلقات کے دوبارہ جڑنے کی چہ مگوئیاں پھر سے شروع ہو گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *