کراچی (پاکستان امیج) خبروں میں اِن رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر اپنے دوست موسیقار نایل وجاہت سمیت دیگر کے ہمراہ رقص کرتی دکھائی دیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بھارتی گانے” بجلی بجلی” پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بجلی بجلی گانا ہارڈی سندھو، بی پراک اور پلک تواری نے 2سال قبل ریلیز کیا تھا۔ہانیہ عامر کی جانب سے بھارتی گانے پر دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
View this post on Instagram
زیادہ تر مداحوں نے گانے اور اس پر کیے گئے ڈانس کو زہر قرار دیا، تاہم بعض لوگوں نے اداکارہ کے رقص کی تعریفیں بھی کیں۔بعض صارفین نے اداکارہ کی جانب سے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کے عمل کو سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب اداکارہ کو ایسی بچگانہ باتیں ختم کردینی چاہئیں۔
Pakistan Image