ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ویڈیو کال کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کی ویڈیو کال کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ماضی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات میں رہنے والی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، دونوں فنکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔انہی خبروں کے دوران، ریپر بادشاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی سٹوری میں ہانیہ عامر کے ساتھ کی گئی ویڈیو کال کا سکرین شاٹ شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

ویڈیو کال کے سکرین شاٹ میں ہانیہ عامر منہ پر ہاتھ کر قہقہے لگا رہی ہیں جبکہ بادشاہ بھی اداکارہ کو دیکھ کر مُسکرا رہے ہیں۔بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنی سکرین سٹوری میں ہانیہ عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ “لطیفہ کیا تھا؟”اس سے قبل ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی تھی جو کہ دبئی کی تھی، ویڈیو میں ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر لینے میں مصروف ہیں جبکہ بادشاہ دور کھڑے ہانیہ کو دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر دبئی میں موجود تھیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزار رہی تھیں اور اسی دوران وہ بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ خوب سیر و تفریح بھی کرتی نظر آئی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *