ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

نیویارک(پاکستان امیج)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی دل دہلا دینے والی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے ایک بار پھر آواز اٹھا دی۔

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر گوگل ارتھ کی جنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں جن میں رفح، خان یونس اور غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ اب گوگل ارتھ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوا، پورے کے پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ گھروں، اسکولوں، جامعات، اسپتالوں اور بنیادی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جون تک غزہ کی 82 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر تباہی تو دکھا سکتی ہیں لیکن متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کی تکلیف بیان نہیں کر سکتیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *