ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد سابق اہلیہ کی مبہم پوسٹ

ممبئی(پاکستان امیج) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد ان کی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی مبہم پوسٹ سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں ہاردک پانڈیا کی سابق اہلیہ اور سربیا کی ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ کا کہنا تھا کہ محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں۔ محبت صابر اور مہربان ہوتی ہے۔محبت نہ دوسروں کی غلطیوں کا حساب رکھتی ہے اور نہ ہی مغرور ہوتی ہے۔ محبت کو جلد غصہ بھی نہیں آتا۔

نتاشا نے مزید کہا کہ محبت تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ہمیشہ اعتماد کرتی اورپرامید ہوتی ہے۔ محبت کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی۔ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان رواں سال جولائی میں طلاق ہوئی تھی۔ ہاردک سے علیحدگی کے بعد نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ سربیا منتقل ہوگئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *