ہاجرہ یامین کا بولڈ فیشن بنا ٹرولنگ کا نشانہ

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین کی نازیبا لباس میں شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔ اداکارہ ہاجرہ یامین ان دونوں امریکا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے امریکی ریاست فلوریڈا سے چند نئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ان تصاویر میں انہوں نے فارم فٹنگ شارٹس کے ساتھ ٹاپ پہن رکھا ہے جبکہ اس کے اوپر وہ ایک سیاہ جالی کا گان پہنی ہوئی ہیں۔

گیس پائپ لائن منصوبے میں 18 ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ، پاکستانی وفد ایران پہنچ گیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

مذکورہ تصاویر میں ان کے لباس کے انتخاب پر اداکارہ کے مداح بے حد غصے میں ہیں اور مغربی رنگ میں رنگ جانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا یہ بھی نہ پہنتی باجی ، ایک اور نے لکھا پاکستانی اداکاروں کو کیا ہوگیا ہے دن بہ دن بیہودہ ہوتی جارہی ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف نے ہاجرہ یامین کا موازنہ بھارتی بولڈ اداکارہ عرفی جاوید سے ہی کردیا اور کہا کہ عرفی جاوید فضول میں بدنام ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *