ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ ہماری حراست میں کوئی خواتین نہیں،آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہو گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوگئے،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ ہماری حراست میں کوئی خواتین نہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ صبح بتایا گیا کچھ خواتین کو زبردستی واپس بھیجا جارہا تھا،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ جو واپس جانا چاہتے تھے ان کیلئے بس کا انتظام کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وقفے کے بعد بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،درخواست گزار کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی، ایمان مزاری، زینب جنجوعہ بھی پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ ہماری حراست میں کوئی خواتین نہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ صبح بتایا گیا کچھ خواتین کو زبردستی واپس بھیجا جارہا تھا،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ جو واپس جانا چاہتے تھے ان کیلئے بس کا انتظام کیا گیا تھا،

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ آئی ٹین میں یہ خواتین اور بچے موجود ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بچے کیوں آئی ٹین میں ہیں، وہ جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں،وہ پرامن احتجاج کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *