ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ بن کر شہریوں کے واٹس ایپ ہیک کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (پاکستان امیج) ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ بن کر شہریوں کے واٹس ایپ ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ جرائم پیشہ عناصر خود کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ ظاہر کرکے واٹس ایپ پر صارفین سے رابطہ کرتے ہیں۔

ایف آ ئی اے حکام کے مطابق یہ افراد ڈگری کی تصدیق کے بہانے صارفین کو ایک کوڈ بھیجتے ہیں اور اسے شیئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور جیسے ہی صارفین یہ کوڈ شیئر کرتے ہیں ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا جاتا ہے۔

ایف آئی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی نامعلوم میسج یا کال پر کوئی کوڈ شیئر نہ کریں اور اس طرح کی کال یا میسج موصول ہونے پر ایف آئی اے سائبر ونگ کو آگاہ کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *