گیس بلوں میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم،یکساں ریٹ مقرر کر دیئے گئے،اطلاق کب ہوگا؟

اسلام آباد(پاکستان امیج ) حکومت نے صارفین کو بڑا جھٹکا دیدیا، گیس میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم کر کے یکساں ریٹ مقرر کر دیئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صارفین گیس کا ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں، نرخ یکساں چارج کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4 ہزار 501 روپے آئے گا، چارجز پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے صارفین کیلئے ہوں گے۔مختلف سلیب استعمال کرنے والے صارفین کیلئے رعایت بھی ختم کی جائے گی، گھریلو، کمرشل صارفین، جنرل انڈسٹری اور ایکسپورٹ اورینٹڈ کیلئے قیمتیں یکساں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں منظوری سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *