گڑھی شاہو میں پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

لاہور(پاکستان امیج ) گڑھی شاہو میں کھلے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون اوربچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق مغلپورہ سے ایک مال گاڑی ریلوے اسٹیشن جارہی تھی کہ گڑھی شاہوواقع ’ انڈیا پھاٹک ‘گزرنے کے بعد اس کی چاربوگیوں میں سے دو الگ ہوگئیں، ان بوگیوں کو جوڑنے کے لیے ٹرین ریورس کی گئی تو دھکا لگنے سے یہ بوگیاں پھاٹک کی طرف چل پڑیں جو اس وقت کھل چکا تھا۔

بوگیوں کو واپس آتا دیکھ کر ریلوے ملازم نے فوری پھاٹک بند کرنے کی کوشش کی مگر اس دوران بوگیاں کھلے پھاٹک سے ٹکراگئیں جس سے 5 راہگیر زخمی ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون کا بازو کٹ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *