گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی

کشمور(پاکستان امیج) گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی ،فنی خرابی سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی فراہمی معطل ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کاکہنا ہے کہ 500کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہوا تھا،دھماکے بعد آگ لگنے سے 500کے وی کی 3لائن ٹرپ کر گئیں،تاہم آگ پر فوری قابو پا لیاگیاہے،

گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی شدید دھند کے باعث پیش آئی،فنی خرابی سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی فراہمی معطل ہوئی،بجلی بحال کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں،گڈو پلانٹ کے 500کے وی گریڈ سٹیشن میں مرمتی کام جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *