گڈز ٹرانسپورٹرز کے 80 فیصد مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے 80 فیصد مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے 80 فیصد مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر وزیراعظم کی جانب سے سمری جاری ہونے کا امکان ہے۔

ٹرانسپورٹرز وفد نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر پٹرولیم سے ملاقات کی۔ گزشتہ روز ہونے والی یہ ملاقات چار گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

حکومتی وفد نے 80 فیصد سے زائد مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے دیگر مطالبات وزیراعظم شہباز شریف سے متعلقہ ہیں، ان سے بات کر کے سمری منظوری کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کا فیصلہ واپس لینے سمیت دیگر مطالبات کی حق میں ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹ نے چار روز سے ملک گیر ہڑتال کر رکھی ہیں اوراپنی گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *