گوہر اعجاز کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ریاض (پاکستان امیج) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور سعودی عرب میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک سعودی وزرائے داخلہ کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق بھی موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *