گورے ریسلرز کا بھارتی گانے پر ڈانس،سب کو حیران کردیا

حیدرآباد(پاکستان امیج)ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز نے بھارتی گانے ’’ناچو ناچو‘‘ پر ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔

ریسلنگ کا کھیل یوں تو شدید لڑائی اور مار دھاڑ کیلئے مشہور ہے لیکن ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں گزشتہ ہفتے ہونیوالے ریسلنگ کے ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز نے بالی ووڈ کے گانے ناچو ناچو پر رقص کرکے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

ایونٹ کے دوران عالمی شہرت یافتہ ریسلرز ڈریو میکانٹائر، جندر محل، سمی زین اور کیون اوونز بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے پر رقص کرتے نظر آئے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *