گوری لڑکیوں کے ساتھ نہاتے ہوئے تصاویر وائرل، صارفین کی برہمی پر محسن عباس کا ردعمل بھی آگیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارمحسن عباس حیدر کی غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ نامناسب تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو طیش میں مبتلا کردیا۔

آج نیوز کے مطابق محسن عباس حیدر کی جانب سے یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جس میں وہ غیر ملکی خواتین کے ساتھ ایک سوئمنگ پول میں پوز بنواتے دکھائی دیے۔

اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ’بیٹ دی ہیٹ ود بابا اینڈ بیبز‘ جس پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کمنٹ کیا۔محسن عباس کی وائرل تصویر پر شگفتہ اعجاز نے حیرانگی بھرے انداز میں لکھا ’پریم‘ جس پر محسن عباس نے وضاحت کے طور پر ریپلائی کرتے ہوئے لکھا یہ تصویر نئی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے، قسم سے میں نے کچھ نہیں کیا’ـ

محسن عباس کی نامناسب وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہئے۔ وہیں ایک اور صارف نے کمنٹ میں لکھا بھائی یہ تصویر ڈیلیٹ کرو اور توبہ توبہ کرو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *