پشاور (پاکستان امیج) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر ہاوس میں اے پی سی کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اے پی سی سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش ہے، آل پارٹیز کانفرنس بلانا گورنر کا نہیں، منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر اے پی سی کے بجائے وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے مرکز سے بقایا جات لیں، گورنر صوبے کے چیف ایگزیکٹو بننے کی ایکٹنگ نہ کریں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کیلئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس آج ہو رہی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کیا ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image