گورنر سندھ نے عوام کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا

کراچی (پاکستان امیج) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے،کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے، کراچی میں میراتھون بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، میراتھون میں قطر ، ترکیہ ، ایران ، عمان، ملائشیا کے قونصل جنرلز سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میراتھون میں ان سب کی شرکت، عالمی ہم آہنگی اور دوستی کا پیغام ہے،غیر ملکی افراد کی موجودگی نے کراچی میراتھون کو چار چاند لگا دیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *