گورنر سندھ نہال ہاشمی سے میاں محمد سومرو کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

کراچی(پاکستان امیج)گورنر سندھ سید نہال ہاشمی سے سابق گورنر سندھ میاں محمد سومرو نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران میاں محمد سومرو کی جانب سے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، ملاقات نہایت خوشگوار، سنجیدہ اور باوقار ماحول میں ہوئی، جس میں اہم قومی و صوبائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر سندھ نے میاں محمد سومرو کے وسیع انتظامی و سیاسی تجربے سے بھرپور رہنمائی لینے کے عزم کا اظہار کیا، صوبے کی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور مؤثر انتظامی اقدامات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

دوران ملاقات عوامی مسائل کے دیرپا حل اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر باہمی مشاورت، ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *