گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنےحق کیلئے لڑے گی:عاطف خان

پشاور ( پاکستان امیج ) پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنےحق کیلئے لڑے گی، صوبے کےحالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔اسمبلی کے فلور پر ایک شخص نے کہا کہ میں نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ جب 2 دفعہ ایک آدمی نے استعفیٰ دیدیا اس کے بعد گورنر کا کوئی کام نہیں بنتا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ قانونی طور پر وزیراعلیٰ صرف اپنا استعفیٰ بھیجتا ہے، سپیکر صوبائی اسمبلی نے آئین اور قانون کے دائرے میں رولنگ دی ہے۔اگر یہاں سے ناامید ہوئے تو احتجاج کریں گے، الیکشن ساری اپوزیشن پارٹیز کے سامنے ہوا، کوئی سیکرٹ بیلٹ نہیں تھا۔ گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنےحق کیلئے لڑے گی، صوبے کےحالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *