گوجرانوالہ میں برائلر مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، چیک کیا تو ساری مردہ نکلیں، مقدار اتنی کہ اہلکار تولتے تولتے تھک گئے

گوجرانوالہ (پاکستان امیج) گوجرانوالہ کے قریب سادھوکی میں ہوٹلوں اور شادی ہالز کو مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، چیک کیا تو ساری مردہ نکلیں، مقدار اتنی کہ اہلکار تولتے تولتے تھک گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سادھوکی سے گوجرانوالہ مرغیاں سپلائی کی جا رہی تھیں، شک گزرنے پر چیک کیا گیا تو ساری مرغیاں ہی مری ہوئی نکلیں۔اہلکار کافی دیر تولتے رہے تو مجموعی وزن 9 من نکلا۔

اس گھمبیر جرم پر گاڑی میں موجود افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ گاڑی ضبط کر کے مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ مردہ مرغیوں کا گوشت شادی ہالز اور ہوٹلوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *