گوتم گمبھیر کے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پران کی اہلیہ کا ردعمل بھی آگیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے بعد ان کی اہلیہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ہیڈ کوچ کی تعنیاتی کا باقاعدہ اعلان ہونے کے بعد گوتم گمبھیر کی اہلیہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

گوتم گمبھیر کی اہلیہ نتاشا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے خاوند کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیونکہ وہ قیادت کرنے کا مستحق ہے‘۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اس وقت آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور بھی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *