گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں موٹرسائیکل گہری کھائی میں جا گری، فیصل آباد اور کراچی کے 2 سیاح جاں بحق

گلگت (پاکستان امیج) گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں موٹرسائیکل گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 سیاح جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نلتر کے علاقے میں سیاح موٹر سائیکل پر سیروتفریح میں مصروف تھے کہ ایک موڑ مڑتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سامنے کھائی میں گرتے چلے گئے۔ حادثے میں موٹرسائیکل پر سواردونوں سیاح جاں بحق ہو گئے جن کا تعلق فیصل آباد اور کراچی سے بتایا گیا ہے۔

پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے لاشیں کھائی سے نکلوا کر تھانہ نومل منتقل کر دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *