گلگت میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، 7 افراد لاپتہ

گلگت(پاکستان امیج)گاڑی دریائے گلگت میں جا گری،حادثہ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حادثہ شکیوٹ سےگلگت آتے ہوئے ہرپون کےمقام پر پیش آیا،حادثے کے بعددو نوجوان تیر کر دریا سے باہر آگئے جبکہ سات افراد لاپتہ ہیں،گاڑی میں ڈرائیور سمیت نو افراد سوار تھے ۔

ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں،دریاگلگت کا بہاؤ تیز ہونےکی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *