گلگت بلتستان (پاکستان امیج)گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ، چیف الیکشن کمشنر کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا کہ 13 جماعتوں نے الیکشن ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ، جبکہ 6 جماعتوں نے مخالفت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اکثریتی جماعتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے میں انتخابات کی دی گئی تاریخ کو ملتوی کر دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس 14 پٹیشنز آئے تھے ، ان پٹیشنز میں سخت موسمی صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست کی تھی۔
Pakistan Image