گلوکار بلال سعید نے نیا البم لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) گلوکار بلال سعید نے اپنا نیا البم لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلال سعید کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال اپنا نیا البم جلد سامنے لائیں گے۔ ایک شو میں شرکت کے دوران گلوکار نے بتایا کہ ان کے البم کا 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے فینز کافی عرصے سے البم نہ آنے پر مجھ سے ناراض ہیں اور یہ ناراضگی جلد دور ہو جائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وہ اپنے گانوں کی شاعری بھی خود لکھتے ہیں اور موسیقی بھی خود ترتیب دیتے ہیں۔ فینز کی ایک بڑی تعداد بلال سعید کے گانوں کی معترف ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *