گلوکارہ نمرہ مہرہ نے نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان میوزک انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نمرہ مہرہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔اُنہوں نے بتایا کہ میرا تعلق آرائیں خاندان سے ہے، میری کنیت مہر ہے اور میرا اصل نام’نمرہ شبیر‘ ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اپنی فیس بک آئی ڈی بنائی تو ’نمرہ شبیر‘ اور ’نمرہ مہر‘ نام کی بہت ساری پروفائلز موجود تھیں اس لیے میں نے ایک بہت ہی عجیب سی حرکت کی اور اپنے نام کو مختلف بنانے کے چکر میں اپنی فیس بک آئی ڈی ’نمرہ مہرہ‘ کے نام سے بنائی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’نمرہ‘ ایک اسلامی نام ہے اور ’مہرہ‘ نام بھارت میں کافی مشہور ہے تو ان دونوں ناموں کو ملا کر نام رکھنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اس لیے میں نے یہ نام اپنایا۔ نمرہ مہرہ نے بتایا ہے کہ اس وقت مجھے یہ مختلف سا نام بہت اچھا لگا اور بعد میں مجھےخود بھی نہیں پتہ چلا کہ کیسے مجھے اسی نام سے شہرت مل گئی اور اب یہ بنیادی طور پر میرا ’اسٹیج نیم‘ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *