گلوکارہ شکیرا نے ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

نیویارک (پاکستان امیج)عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی کی دنیا میں ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

شکیرا اس وقت اپنی نئی البم کی ریلیز کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس البم کو سابق ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پک سے علیحدہ کے بعد ان کی موسیقی کی دنیا میں واپسی قرار دیا جارہا ہے۔ اپنی البم ’لاس موئریس یانو لوران‘ کی پروموشن کے موقع پر نامور گلوکارہ سے دلچسپ سوال کیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس گلوکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں، تو شکیرا نے جواب دیا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

ان کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے کہا کہ یہ شراکت داری کامیاب ہوگی۔ ایک نے کہا کہ یہ شراکت تمام چارٹس پر غالب آجائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *