گرمی کی شدت میں اضافہ، وزیر تعلیم پنجاب کا گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم بیان

لاہور(پاکستان امیج)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں جلد دینے پرمشاورت جاری ہے،چھٹیوں کا حتمی فیصلہ 3سے 4دن میں ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کاکہناتھا کہ فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ یکم جون ہی ہے،لرننگ لاسز پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یقینی بنانا ہے کہ تعلیمی نقصان مزید نہ بڑھے،ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کی شدت کے پیش نظر حفاظتی ہدایات جاری کی گئی ہیں،طلبا جاری ہدایات پر عمل کرکے ہیٹ ویو کے اثرات سے خود کو محفوظ رکھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *