گرفتاری کا خدشہ، علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پشاور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور اور راولپنڈی میں درج مقدمات میں گرفتاری کے خدشے کے باعث راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سما ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں،علی امین متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے،درخواست میں راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *