گاڑی کو موٹرسائیکل کی ٹکرمار کرشہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنیوالا ڈاکو گرفتار، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (پاکستان امیج)گاڑی کو موٹرسائیکل کی ٹکرمار کرشہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنیوالا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے جان بوجھ کر پیچھے سے ہٹ کیا۔ ڈاکو نے حادثے کے بہانے گاڑی سے شہریوں کو باہر نکالا ۔ گاڑی سے اترتے ہی ڈاکو نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔ کار سواروں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے گولی چلا دی۔ گولی کی آواز سن کر گشت پر مامور ڈولفن اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے۔ ڈولفن اہلکاروں کو دیکھتے ہی ڈکیت نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ڈکیت کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا۔

ڈولفن فورس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فورا 15 پر اطلاع دیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *