گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (پاکستان امیج)وفاق اور صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کو محکمہ ایکسائز پنجاب نے خوشخبری سنا دی۔

گاڑی مالکان اب پنجاب میں معمولی فیس ادا کرکے اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے، پنجاب میں رجسٹریشن کے لئے گاڑی جس صوبے میں رجسٹرڈ ہوگی وہاں سے این او سی لینا ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان اب پنجاب میں اپنی گاڑی ٹرانسفر کروا سکیں گے۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ ایکسائز حکام آن لائن چیک کرکے گاڑی پنجاب میں رجسٹرڈ کرکے نمبر درج کریں گے،انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سافٹ وئیر تیار ہو گیا ہے اور رواں ماہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے عمل کا آغاز ہو جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *