کے پی کے میں عمران خان کن کن کو وزارتیں دیں گے ؟ کئی مضبوط امیدوار سامنے آ گئے

پشاور (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی طاقت استعمال کرتے ہوئے حکومت بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کاآآغاز بھی کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں شامل ہونے والے کئی مضبوط امیدواروں کے نام سامنے آگئے ،کابینہ میں کچھ نئے تو کچھ پرانے چہروں کو شامل کیئے جانے کا امکان ہے ،بابر سلیم سواتی کو بطور ڈپٹی سپیکر ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے ،کابینہ کیلئے اکبر ایوب ، فیصل امین گنڈا پور ، امجد علی مضبوط امیدوار ہیں ۔دیر سے شفیع اللہ ، باجوڑ سے انور زیب ، مالاکنڈ سے شکیل احمد کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *