کے ٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، تین غیر ملکی زخمی

اسلام آباد(پاکستان امیج)معروف پاکستانی کوہ پیما افتخار سدپارہ کے ٹو مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ تین غیر ملکی کوہ پیما زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق افتخار سدپارہ کی موت برفانی تودے میں دبنے کے باعث ہوئی۔

عارف حسین کے مطابق افتخار سدپارہ تعلق سدپارہ گاؤں سے تھا، برفانی تودے سے تین غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جو معمولی زخمی ہیں۔

مرحوم کے جسد خاکی کو بذریعہ ہیلی آج اسکردو پہنچایا جارہا ہے جس کے بعد آبائی گاؤں سدپارہ میں تدفین کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *