کیچ چھوڑنے پر طعنہ کیوں دیا ؟ حسن علی تماشائی پر بھڑک گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

سڈنی (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے حسن علی جو اکثر گراؤنڈ میں تماشائیوں کو محظوظ کرتے نظر آتے ہیں ، سڈنی میں ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کیچ چھوڑنے پر انہیں جب ایک تماشائی نے جملہ کسا تو وہ بھڑک اٹھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

“جنگ “ے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے اس وقت منظرعام پر آئی جب قومی ٹیم کو سڈنی میں ہونے والے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد جب شائقین کرکٹ حسن علی سے آٹوگراف لے رہے تھے تو اس دوران ایک تماشائی نے حسن علی سے کہا کہ “حسن یہاں آٶ تمہیں کیچ پکڑنا سِکھاٶں”۔ اس پرحسن علی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور غصے میں جواب دیتے ہوئے کہا” ضرور، آجاؤ ادھر، یہاں آؤ، کون سکھائے گا مجھے کیسے کیچ پکڑنا ہے؟”

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *