کیچز تھامنے کے معاملے میں پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

لکھنو(پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیچز تھامنے کے معاملے میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میگا ایونٹ میں پاکستانی فیلڈرز 7 میچز میں 37 میں 31 مواقعوں پر کیچز تھامنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 2 کیچز ایسے ڈراپ ہوئے جس نے قومی ٹیم کیلئے میچ کا نقشہ تبدیل کردیا تھا۔

سری لنکا کے کوشل مینڈس کا کیچ امام الحق نے 18 پر ڈراپ کیا تھا بعدازاں انہوں نے 123 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ وارنر کا کیچ اسامہ میر نے محض 10 رنز پر گرایا تھا اور انہوں نے 150 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستانی فیلڈرز کے کیچز تھامنے کی شرح سب سے زیادہ 86 فیصد ہے جبکہ 6 کیچز ڈراپ کیے گئے ہیں۔

نیدرلینڈ 85 فیصد کے ساتھ دوسرے، میزبان بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا 81 فیصد کیچز پکڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *