کینیڈا کو 14 اوورز سے کم میں کیوں نہیں شکست دے پائے؟ بابراعظم نے اعتراف کر لیا

نیویارک (پاکستان امیج)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ امریکہ سے رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے ہدف کو 14 اوورز سے کم میں حاصل کرنا ہمارے ذہن میں تھا لیکن اس پچ پر یہ مشکل تھا ۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ یہ ہمارے لیئے اچھا ہے ہمیں جیت کی ضرورت تھی، ہم نے باولنگ کے شعبے میں اچھا آغاز کیا ، ہمیں معلوم تھا کہ پہلے چھ اوورز میں ہمیں بہترین کارکردگی دکھانی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 14 اوورز سے پہلے ہدف تک پہنچنا چاہتے تھے اور ہمارے ذہن میں یہ چیز چل رہی تھی لیکن ہدف کا تعاقب 14 سے کم اوورز میں اس پچ پر مشکل تھا ، میں دوسری مرتبہ اسی شاٹ پر آوٹ ہوا جس پر بھارت کے خلاف آوٹ ہوا جس پر مجھے غصہ آیا، یہ میری بہترین شاٹ ہے لیکن کبھی کبھار آپ کو کامیابی ملتی ہے ، میں اپنا بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، اگلا میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *