لاہور(پاکستان امیج)معروف ٹی وی اینکر ارم چوہدری انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن ارم چوہدری جان لیوا مرض کینسر میں مبتلا تھیں اورگزشتہ روز آٹھ بجے لائیو پروگرام کرنے والی تھی ، لیکن پروڈیوسر کے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہو گیا ،مرحومہ مختلف ٹی وی چینلز پر کام کر چکی ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
خبر غم: میڈیا انڈسٹری میں محنت مزدوری کرتے ہوئے اینکر پرسن ارم چوہدری انتقال کر گئیں، آج بھی ان کا پروگرام تھا،ارم چوہدری کے 2 چھوٹے بچے تھے اور اُن کی وہ واحد امید تھیں،زندگی کا پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے بہت محنت کی،مشکل سے مشکل حالات دیکھے، میں نے اور… pic.twitter.com/SYm6rtl8cX— Mughees Ali (@mugheesali81) January 27, 2024
صحافی مغیث علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں معروف اینکر ارم چوہدری کے انتقال کی خبر شیئر کی،مرحومہ اپنے 2بچوں کی کفالت کررہی تھیں، اینکر پرسن کے انتقال پر صحافیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Pakistan Image