کیسے بوائے فرینڈ تھے؟اداکارہ نیتو کپور کا اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے حوالے سے حیران کن انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں نیتو کپور کا کہنا تھا کہ رشی کپور ایک بڑے سخت بوائے فرینڈ تھے اور وہ مجھے پارٹیوں میں جانے کی اجازت نہیں دیتے تھے، جب میں نے یش چوپڑا کے ساتھ شوٹنگ میں حصہ لیا تو وہاں پر لیٹ نائٹ پارٹیاں ہوا کرتی تھیں، حالانکہ یش صاحب کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا، لیکن میں نے کبھی ان پارٹیوں میں شرکت نہیں کی، اسکی وجہ یہ تھی کہ رشی کپور نے مجھے منع کیا تھا۔

نیتو کپور نے کہا کہ جیسے سخت انکے بوائے فرینڈ تھے اتنی ہی سخت میری والدہ بھی تھیں اور میں ان دونوں کے درمیان پھنس کر رہ گئی تھی۔ واضح رہے کہ نیتو اور رشی کی 13 اپریل 1979 کو منگنی اور جنوری 1980 میں شادی ہوئی، جس سے دونوں کے دو بچے رنبیر کپور اور ریدھیما ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *