اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کرنے پر چیف جسٹس پاکستان اور بنچ تشکیل پر اعتراض اٹھانے پر سپریم کورٹ برہم ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،بہت ہو گیا، معاملہ پاکستان بار کونسل کو بھیجیں گے،پہلے روز اعتراض اٹھانے والے کو فریق بنتے وقت کسی پر اعتراض نہیں تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بہت عدالتی سکینڈلائزیشن ہو گئی،ہم ایسے رویے پر کارروائی کا کہیں گے،میں پہلے روز 2رکنی بنچ میں شامل تھا، تب اعتراض نہیں کیاگیا،اعتراض تھا تو پہلےہی دن اٹھانا چاہئے تھا،آج آکر زبانی بنچ پر اعتراض کردیاگیا،بنچ پر اعتراض اٹھا کر ہیڈلائنز بنوانا چاہتے ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image