کیا کبھی غلط کام کی پیشکش ہوئی ہے ؟ وینا ملک کے جواب سے سب حیران

لاہور (پاکستان امیج) اداکارہ ‘ ماڈل و ٹی وی میزبان وینا ملک نے دعوی کیا ہے کہ انہیں کبھی کسی نے کوئی غلط پیش کش کی، کسی میں ایسی ہمت ہوئی اور نہ کوئی ان کے ساتھ کبھی ایسا کر سکتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب وہ ساتویں کلاس میں تھیں، تب انہوں نے والدین سے آخری بار 100 روپے خرچہ لیا تھا، اس کے بعد کبھی انہوں نے والدین سے ایک روپیہ نہیں لیا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی کیریئر کا آغاز اور انہیں ان کی توقعات سے زیادہ شہرت اور پیسے ملے، ان کی خواہش تھی کہ ان کے پاس دولت ہو لیکن انہیں ان کی خواہشات سے زیادہ دولت اور شہرت ملی۔ایک اور سوال کے جواب میں وینا ملک نے دعوی کیا کہ انہیں آج تک کسی نے غلط کام کی پیش کش نہیں کی اور نہ ہی کسی میں طاقت ہے کہ انہیں ایسی پیش کش کر سکے البتہ انہیں لاتعداد شادی کے پرپوزل آئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں بھارت اور پاکستان میں کام کے دوران آج تک کسی نے نامناسب کام کی پیش کش نہیں کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *