کیا پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کیلئے واقعی غلط کھلاڑی خرید لیا ؟ دلچسپ انکشاف

نئی دہلی (پاکستان امیج) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ڈرافٹس میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے غلط کھلاڑی چُننے پر معروف فرنچائز پنجاب کنگز نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر پنجاب کنگز آفیشل آکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ آئی پی ایل 2024 ڈرافٹس میں غلط کھلاڑی کو چُننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

فرنچائز کے سی ای او ستیش مینن کا کہنا ہے کہ فہرست میں دو ایک جیسے ناموں کی موجودگی کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی، ہم بخوشی اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں کہ ششانک سنگھ اب ہمارا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کرکٹر کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے اور فرنچائز نئے ٹیلنٹ کی قدر کرتی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا اور انکی ٹیم کے اراکین نے غیر ارادی طور پر ششانک سنگھ کھلاڑی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا، آرگنائزر نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کی نیلامی کیساتھ بولی کا آغاز کیا تو فرنچائز نے فوری طور پر انہیں خرید لیا بعدازاں انہیں غلطی کا احساس ہوا تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کیلئے پیڈل اٹھایا اور آرگنائزر نے پلئیر کے پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم کنگز نے فیصلہ واپس لینے کا کہا تو میزبان نے انکار کردیا اور یوں کھلاڑی انکے اسکواڈ کا حصہ بن گیا۔

دوسری جانب پنجاب کنگز میں ڈرافٹ میں نام آنے پر کھلاڑی بھی حیران ہے، انہوں نے سال 2022 کے سیزن میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *