کیا واقعی بھارتی گلوکارہ نیہاککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ میں طلاق ہونے والی ہے؟ جانئے

ممبئی (پاکستان امیج)بالی وڈ گلوکار روہن پریت سنگھ نے اہلیہ اور نامور گلوکارہ نیہا ککڑ کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بالی وڈ کی گلوکار جوڑی کے درمیان کافی مہینوں سے علیحدگی کی افواہیں سرگرم تھیں۔حال ہی میں گلوکار روہن پریت سنگھ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہوں کے حوالے سے بتایا کہ ‘افواہیں تو افواہیں ہیں، وہ سچ تھوڑی ہیں، وہ تو بس بنی بنائی باتیں ہیں، کل کچھ اور تو پرسوں کوئی کچھ بولے گا، ان سے آپ اپنے ذاتی رشتے پر کوئی فرق نہیں پڑنے دیں۔’

انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ‘لوگوں کا کام ہے، اگر انہیں مزہ آرہا ہے تو انہیں کرنے دو، ہماری زندگی ہے اسے ہم اپنے حساب سے گزارتے ہیں، ذاتی اور پروفیشنل زندگی الگ ہونی چاہیے، بات اس کی ہوتی ہے جو کامیاب ہو، تو باتیں ہوتی رہنی چاہئیں تاکہ پتا چلے آپ ترقی کررہے ہیں۔’

واضح رہے گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ نے 2020 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان طلاق سے قبل بچے کی پیدائش کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بعد میں تردید ہو گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *