کیا واقعی انتخابات 8 فروری کو ممکن نہیں ؟ تہلکہ خیز افواہ پر الیکشن کمیشن خود میدان میں آگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کی خبریں بلکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہے ،الیکشن کمیشن ان خبروں کی پرزور تردید کرتا ہے ،انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر غلط ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ،اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *