اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا کہ آپ کے دلائل سے یہ اخذ کیا جا سکتا ہے سپریم کورٹ خود اپیل کا حق دے سکتی ہے،کیا فل کورٹ بیٹھ کر اپیل کا حق دے سکتی ہے؟
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کررہا ہے ،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ رجسٹرارآفس کے آرڈر کیخلاف اپیل بھی ہوتی ہے،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ یہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر اور ایڈمنسٹریٹو اپیل ہوتی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ بھلے ایڈمنستریٹو اپیل ہو لیکن ہمیں اس کی حقیقت کو سمجھنا چاہئے،کیا انٹراکورٹ اپیل بنیادی حق ہے یا پریکٹس اینڈ پروسیجر کا حصہ ہے؟
وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ جسٹس منیب اختر نے انٹراکورٹ اپیل سے متعلق فیصلے میں اپیل کا حق درست قرار دیا تھا،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ میرا فیصلہ مختلف معاملے پر تھا، آپ کے دلائل سے یہ اخذ کیا جا سکتا ہے سپریم کورٹ خود اپیل کا حق دے سکتی ہے،کیا فل کورٹ بیٹھ کر اپیل کا حق دے سکتی ہے؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ مسٹر فیصل ، آپ مصالحت کرانے پر تعریف کے مستحق ہیں،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کورٹ خود اپیل کا حق دے سکتی ہے۔
Pakistan Image