لاہور (پاکستان امیج): سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں خواتین کے کردار اور تعلقات پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور عورت کے درمیان بات چیت کی کمی ہی زیادہ تر مسائل کی جڑ ہے۔ تاہم، انہوں نے سب سے زیادہ زور عورت کی معاشی آزادی پر دیا، جس کو انہوں نے فیصلہ سازی کی اصل طاقت قرار دیا۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ مالی طور پر خودمختار عورت نہ صرف مشکل وقت میں اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکتی ہے، بلکہ وہ بچوں کے بارے میں بھی آزادانہ فیصلے کر پاتی ہے، بصورت دیگر وہ دوسروں پر منحصر ہو کر فیصلے کی قوت کھو دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی اقتصادی آزادی اسے علم، خود اعتمادی اور فیصلہ سازی کی قوت دیتی ہے، لیکن اسے گھر کی چار دیواری تک محدود کرنے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج کئی جگہوں پر عورتوں کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ہے، جس کی واضح مثال افغانستان میں خواتین ڈاکٹرز کی قلت ہے۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image